تلنگانہ پاور جنریشن کارپوریشن لمیٹڈ (ٹی ایس جینکو) کے صدرنشین و منیجنگ
ڈائرکٹر بی پربھاکرراو نے کہا ہے کہ 8391میگاواٹ بجلی کی طلب کی تکمیل
13جنوری کو کرلی گئی اور ریاست ربیع اور گرما کے موسم کے دوران تقریباً
11ہزار میگاواٹ اقل ترین طلب کی تکمیل کرے گی۔یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کے بعد ملازمین سے صدرنشین ٹی ایس
جینکو پربھاکرنے کہا
کہ ٹرانسکو کے ٹرانسمیشن کا کم نقصان 3.12فیصد ہوا ہے
اور ملک میں اعلی ٹرانسمیشن دستیابی99.95فیصد ہوئی ہے ۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت اور ریاستی حکومت کے تعاون مناسب
منصوبہ بندی کے ساتھ یومیہ اساس پر نگرانی اور ملازمین کی جامع مساعی سے
تلنگانہ اسٹیٹ پاور یوٹلٹیز معیاری بجلی تمام زمرہ کے صارفین کو دو سال سے
زائد عرصہ سے بلاوقفہ سپلائی کررہی ہے۔